امریکی حملے کے بعد ایران کا اسرائیل پر بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز سے شدید حملہ ، متعدد زخمی

image

ایران نے امریکی حملے کے بعد اسرائیل پر بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز سے حملہ کر دیا جس کے بعد تل ابیب میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل کے وسطی علاقوں میں بھی دھماکوں کی آوازیں سنی جا رہی ہیں جبکہ حیفا پر بھی متعدد ایرانی میزائل گرے ہیں۔ حملوں میں متعدد اسرائیلی زخمی ہوئے ہیں۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق ایران کے تازہ میزائل حملوں سے اسرائیل کےمختلف حصوں میں نقصانات ہوئے ہیں۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ ایران سے اسرائیل کی جانب 30 بیلسٹک میزائل داغے جا چکے ہیں۔

پاسداران انقلاب کے ترجمان کے مطابق حیفا اور تل ابیب میں اسرائیل کے 14 اسٹریٹجک اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.