امریکا کے ایران پر حملے پر مختلف ممالک کا ردعمل سامنے آگیا

image

ایران پر امریکی حملوں کی کئی ممالک کی شدید مذمت، لاطینی امریکی ممالک نے اسے غیر قانونی قرار ددے دیا۔

آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ نے کشیدگی کم کرنے اور سفارتی حل پر زور دیا ہے، کیوبا کے صدر میگوئل دیاز کانیل نے امریکی بمباری کی سخت مذمت کرتے ہوئے اسے خطرناک کشیدگی اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ یہ اقدام انسانیت کو ایک ایسے بحران میں دھکیل دے گا، جس کے نتائج ناقابلِ تلافی ہوسکتے ہیں۔چلی کے صدر گیبریل بورِک نے بھی امریکی کارروائی کو غیر قانونی قرار دیا۔

انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پیغام میں لکھا کہ چلی، امریکی حملے کی شدید مذمت کرتا ہے،میکسیکو نے صورتِ حال کو پُرامن طریقے سے حل کرنے کی اپیل کی۔میکسیکن وزارتِ خارجہ نے ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ ریاستوں کے درمیان پُرامن بقائے باہمی کی بحالی ہماری اولین ترجیح ہے۔

وینزویلا کی جانب سے بھی امریکی بمباری کی شدید مذمت کی گئی۔ٹیلی گرام پر جاری بیان میں وینزویلا کے وزیر خارجہ ایوان گل نے کہا کہ ہم اس بمباری کی بھرپور اور دوٹوک انداز میں مذمت کرتے ہیں، جو امریکا نے اسرائیل کی درخواست پر انجام دی۔

آسٹریلیا و نیوزی لینڈ کا کشیدگی کم کرنے اور سفارتکاری پر زور، بیان میں کہا کہ ہم مسلسل کشیدگی کے خاتمے، بات چیت اور سفارتکاری کی اپیل کرتے ہیں۔نیوزی لینڈ کے وزیر خارجہ ونسٹن پیٹرز نے امریکی کارروائی پر تشویش کا اظہار کیا اور مذاکرات پر زور دیا

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.