سعودی عرب، طیارہ لینڈنگ کے دوران گر کر تباہ

image
ریاغ ۔21فروری (اے پی پی):سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے الثمامہ ایئرپورٹ پر ایک چھوٹا طیارہ لینڈنگ کے دوران گر کر تباہ ہو گیا۔اردو نیوز کے مطابق نیشنل ٹرانسپورٹ سیفٹی سینٹر ( این ٹی ایس سی) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سینٹر کا ایک ’الٹرا لائٹ‘ طیارہ لینڈنگ کے دوران تباہ ہوگیا۔

این ٹی ایس سی نے اس حوالے سے ایکس پردی گئی تفصیلات میں مزید کہا ہے کہ الٹرا لائٹ، لیجنڈ 600طیارہ گر کر تباہ ہوگیا تاہم حادثے میں کوئی ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔سینٹر کا کہنا ہے حادثے کے حوالے سے فوری طور پر تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔سینٹر نے بتایا کہ حقائق معلوم کرنے کے لیے ایک ٹیم جائے حادثہ پر روانہ کردی ہے اور جلد تفصیلات حاصل کرلی جائیں گی۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.