سعودی عرب کا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اصلاحات کا مطالبہ

image

ریاض۔21فروری (اے پی پی):سعودی عرب نے امریکا کی جانب سے غزہ جنگ بندی کی قرارداد کو ویٹو کئے جانے کے بعد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اصلاحات کا مطالبہ کیا ہے۔ روسی خبر رساں ادارے تاس کے مطابق سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سعودی عرب نے الجزائر کی طرف سے پیش کی گئی غزہ جنگ بندی کی قرارداد کو امریکا کی جانب سے ویٹو کرنے کے بعد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اصلاحات کا مطالبہ کیا ہے۔

وزارت خارجہ نے غزہ کی پٹی اور اس کے گردونواح میں فوری جنگ بندی کا مطالبے پر مبنی قرارداد کے مسودے کو ویٹو کرنے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سلامتی کونسل میں اصلاحات کی اس وقت سب سے زیادہ ضرورت ہے جو د ہرے معیار کا مظاہرہ کئے بغیر بین الاقوامی امن و سلامتی کو برقرار رکھنے کی اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرسکے ۔ بیان میں غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے فلسطینی شہریوں کی جبری نقل مکانی کو مسترد کیا گیا اور تنازع کے دو ریاستی حل کے عزم پر زور دیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.