نئے اسلامی سال کی خوشی میں بڑا اعلان

image

سلطنت عمان میں 29 جون 2025 بروز ہفتہ کو نئے ہجری سال 1447ھ اور نبی کریم ﷺ کی ہجرت کی یادگار کے موقع پر سرکاری اور نجی شعبے کے ملازمین کے لیے سرکاری تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

یہ اعلان وزارت محنت کی جانب سے جاری کردہ فیصلے میں کیا گیا، جس میں مزید کہا گیا ہے کہ ماہ محرم کا چاند دیکھنے کا اعلان متعلقہ ادارے بعد میں کریں گے۔

وزارت نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ اگر کسی ادارے کی نوعیت ایسی ہو جس کے تحت ملازمین کو اس دن کام پر بلایا جائے۔

تو ادارے ملازمین سے باہمی رضامندی کے تحت کام لے سکتے ہیں بشرطیکہ انہیں اس تعطیل کا معقول معاوضہ دیا جائے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.