سمارٹ فارم پراجیکٹ اور پانی کی بچت کے آلات سے پاکستان میں زرعی پیداوار بڑھانے میں مدد ملے گی، کمرشل قونصلرغلام قادر

image

بیجنگ۔21فروری (اے پی پی):چین میں پاکستان کے کمرشل قونصلر غلام قادر نے کہا کہ ملین ایکڑ پر مشتمل گرین پاکستان سمارٹ فارم پراجیکٹ اور تیانجن دایو ایریگیشن گروپ کی طرف سے فراہم کردہ پانی کی بچت کے آلات سے آبپاشی کی جدید ٹیکنالوجی کی منتقلی اور پاکستان میں زرعی پیداوار بڑھانے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کا آغاز اور آلات کی پہلی کھیپ کی ترسیل پاکستان میں آبپاشی کی جدید ٹیکنالوجی کی منتقلی میں معاون ہو گی، پاکستان کی زرعی بنیاد کو مستحکم کرے گی، پاکستان کی زراعت کو حقیقی معنوں میں ترقی کے قابل بنائے گی اور پاکستان کی زرعی ترقی کی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل بن جائے گی۔

کمرشل قونصلر نے پاکستان میں زراعت کو ستون کی صنعت قرار دیتے ہوئے کہا کہ تیانجن ڈائیو ایریگیشن گروپ نے زرعی پانی بچانے والی مصنوعات کی تحقیق اور ترقی اور تکنیکی جدت میں اہم کامیابیاں حاصل کیں اور عالمی زرعی ترقی کے لیے ایک نیا معیار قائم کیا۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کی جدید ترین ٹیکنالوجی پیداوار کو بڑھانے میں ہماری مدد کرے گی جو مستقبل میں ہماری خوراک کی برآمدات کے لیے بہت مددگار ثابت ہو گا۔ کمرشل قونصلر نے امید ظاہر کی کہ دایو گروپ کے ساتھ متعدد جہتوں میں قریبی تعاون قائم ہو گا کیونکہ اس گروپ نے سیلاب سے بچاؤ، آفات کی پیشگی وارننگ، دیہی سیوریج ٹریٹمنٹ وغیرہ میں خاطر خواہ کامیابیاں حاصل کی ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.