کسانوں کا احتجاج، متعدد ہندوستانی اضلاع میں موبائل و انٹرنیٹ بند

image

مودی سرکار نے کسانوں کے احتجاج کی وجہ سے بھارت کے متعدد اضلاع میں موبائل اور انٹرنیٹ سروسز بند کردی۔

ہریانہ حکومت نے کسانوں کے دہلی چلو مارچ کے پیش نظر سات اضلاع میں موبائل انٹرنیٹ اور ایس ایم ایس سروس پر پابندی کو بڑھا دیا ہے۔

ضلع امبالہ، کروک شیترا، کیتھل، جند، حصار، فتح آباد اور سرسا میں انٹرنیٹ سروس معطل ہے،ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہریانہ کے مطابق ریاست میں امن و امان کی صورتحال بہت کشیدہ ہے جس کی وجہ سے سروس پر پابندی رہے گی۔

دوسری جانب کسان لیڈروں کا کہنا ہے کہ مودی سرکار نے احتجاج کے خوف سے یہ قدم اٹھایا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.