ناموربھارتی غزل گائیک پنکج ادھاس چل بسے

image

ناموربھارتی غزل گائیک پنکج ادھاس چل بسے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پنکج ادھاس بیماری کی وجہ سے  ممبئی کے ریچ کینڈی اسپتال میں زیرعلاج تھے۔ان کی عمر 72سال تھی۔

کرپشن کیس، فواد چوہدری کی درخواست ضمانت مسترد

پنکج ادھاس کی گائی ہوئی غزلوں کے ساتھ ساتھ ان کے پوپ گانے بھی مشہور ہوئے۔ پنکج ادھاس نے اپنی غزلوں کو 80 اور 90 کی دہائی میں میوزک ویڈیوز کے ساتھ پیش کرکے نوجوان نسل میں مقبولیت حاصل کی۔

پنکج ادھاس نے فلموں کے لیے بھی گلوکاری کی۔ ان کے مشہور گانوں میں چھٹی آئی ہے ، چاندی جیسا رنگ ہے تیرا ور دیگر شامل ہیں۔ پنکج ادھاس کو 2006 میں بھارتی حکومت نے پدما شری ایوارڈ سے بھی نوازا تھا۔ان کے انتقال پر بھارتی فلم انڈسٹری سوگ میں ڈوب گئی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.