قومی اسمبلی کا اجلاس، نومنتخب اراکین حلف اٹھائیں گے

image

16 ویں قومی اسمبلی کے افتتاحی اجلاس کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں، مجوزہ شیڈول کے مطابق آج 10 بجے نومنتخب ارکان اسمبلی حلف اٹھائیں گے۔

اسمبلی سیکرٹریٹ کے حکام کے علاوہ مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی بھی 29 فروری کو مجوزہ نو منتخب قومی اسمبلی کے پہلے اجلاس کیلئے مکمل طور پر تیار ہیں۔مجوزہ شیڈول کے مطابق آج نومنتخب ارکان قومی اسمبلی حلف اٹھائیں گے۔

اجلاس میں اسپیکر اسمبلی راجا پرویز اشرف نو منتخب ارکان سے حلف لیں گے، حلف کے بعد تمام ارکان رجسٹر پر دستخط بھی کریں گے۔

صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا

قومی اسمبلی میں پہلے مرحلہ مکمل ہو جانے کے بعد دوسرے مرحلے میں یکم مارچ کو اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کیلئے کاغذات نامزدگی جمع ہوں گے، جس کے بعد اگلے دن 2 مارچ کو خفیہ رائے شماری کے ذریعے ایوان کے نئے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب ہوگا۔

اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کے بعد اگلے مرحلے میں انتخاب ہوگا قائد ایوان یعنی وزیر اعظم کے انتخاب کیلئے کاغذات نامزدگی 3 مارچ کو جمع کیے جائیں گے اور 4 مارچ کو اسمبلی نئے وزیراعظم کا انتخاب کرے گی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.