ناروے ،ہیلی کاپٹر سمندر میں گر کر تباہ ، تمام افراد کو بچا لیا گیا

image

اوسلو۔29فروری (اے پی پی):ناروے کے ساحلی شہر برگن میں ہیلی کاپٹر ساحل کے قریب سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا، تاہم اس پر سوار تمام 6افراد کو بچا لیا گیا۔ شنہوا نے ناروے کی ریسکیو سروس کے حوالے سے بتایا کہ یہ حادثہ گزشتہ روز ملک کے دوسرے سب سے بڑے شہر برگن کی ساحلی پٹی کے قریب پیش آیا۔ہیلی کاپٹر شام کو تقریباً ساڑھے 7بجے ہنگامی سگنل دینے کے بعد لاپتہ ہو گیا۔

بعد ازاں عینی شاہدین نے مشتبہ حادثے کی جگہ کے قریب لوگوں کو سمندر میں دیکھنے کی اطلاع دی۔ پولیس سمیت حکام کو رات 8 بج کر 11 منٹ پر صورتحال سے آگاہ کر دیاگیا جس پر 2 ایئر ایمبولینسز اور ایک ریسکیو ہیلی کاپٹر امدادی کوششوں کے لیے جائے وقوعہ پر روانہ کر دیا گیا

جس کے باعث حادثے کا شکار ہونے والےتمام 6افراد کو زندہ بچا لیا گیا جنہیں طبی امداد کی فراہمی کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا ،تاہم ان کی صحت کی حالت نہیں بتائی گئی۔ ایکسیڈنٹ انویسٹی گیشن بورڈ ناروے کے ڈائریکٹر ولیم جے برتھیوسن نے بتایا کہ ان کا ادارہ حادثے کی فوری طور پر تحقیقات شروع کرے گی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.