سنی اتحاد کونسل کے امیدوار بابر سلیم سواتی خیبرپختونخوا اسمبلی کے اسپیکر منتخب

image

سنی اتحاد کونسل کے نامزد امیدوار بابر سلیم سواتی اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی منتخب ہوگئے۔

خیبر پختونخوا اسمبلی میں آج اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب ہوا۔ اس موقع پر جمیعت علمائے اسلام (ف) نے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخابی عمل سے بائیکاٹ کردیا۔

جے یو آئی (ف) کا کوئی نومنتخب رکن خیبرپختونخوا اسمبلی میں حاضر نہیں ہوا۔ جے یو آئی نے قائد ایوان اور اپوزیشن لیڈر کے انتخاب سے بھی لا تعلقی کا اعلان کیا ہے۔

اسحاق ڈار ہی وزیر خزانہ ہونگے، لیگی رہنما عرفان صدیقی کی تصدیق

سنی اتحاد کونسل کے نامزد امیدوار بابر سلیم نے 89 ووٹ حاصل کیے جبکہ اپوزیشن کے عرفان اللہ خان صرف 17 ووٹ حاصل کرپائے۔

دوسری طرف گزشتہ روز خیبر پختونخوا اسمبلی حلف برداری میں بدانتظامی پر انتظامیہ کی جانب سے نوٹس لیا گیا۔ اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب پر مہمانوں کے داخلے پر بھی پابندی عائد کی گئی تھی۔

انتظامیہ کے مطابق آج اجلاس میں غیر متعلقہ افراد یا مہمان کو اسمبلی میں داخلے کی اجازت نہیں تھی۔ سیشن کے لیے مہمانوں کے تمام کارڈ بھی منسوخ کردیے گئے تھے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.