اصفہان کے قریب تباہ ہونے والے امریکی لڑاکا طیارے کے پائلٹ اور ویپن آفیسر کو ریسکیو کرنے کی ویڈیو 5 ماہ بعد جاری کردی گئی ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق سامنے آنے والی ویڈیو میں ہیلی کاپٹر کو لینڈ کرتے اور اسپیشل آپریشن کمانڈ کے اہلکاروں کو دونوں اہلکاروں کو ریسکیو کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق طیارے سے نکلتے وقت پیراشوٹ میں خرابی کی وجہ سے ایک امریکی اہلکار کی کمر، کندھا اور بازو ٹوٹ گئے تھے۔
شدید زخمی ہونے کے باوجود مذکورہ اہلکار تقریباً دو روز تک ایرانی فورسز سے بچتا رہا اور اپنی جان بچانے کے لیے تقریباً 7 ہزار فٹ بلند پہاڑی پر چڑھ گیا۔