مشرق وسطیٰ کی جنگ کا اثر، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 2900 پوائنٹس کی مندی

image

مشرق وسطیٰ میں جنگ اور عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر بھی پڑنے لگے جبکہ شرح سود بڑھنے کے خدشات نے مندی کو مزید گہرا کردیا۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز 682 پوائنٹس کی مندی سے ہوا۔ دورانِ ٹریڈنگ ہنڈریڈ انڈیکس میں 2 ہزار 900 سے زائد پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

ہنڈریڈ انڈیکس 2 ہزار 965 پوائنٹس گر کر 167546 پوائنٹس پر آگیا جس کے باعث مارکیٹ 170 ہزار اور 169 ہزار پوائنٹس کی دو اہم حدیں بھی گنوا بیٹھی۔

مارکیٹ میں سیمنٹ، انرجی، فرٹیلائزر اور آئل اینڈ گیس کمپنیوں کے شیئرز میں فروخت کا دباؤ برقرار ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US