فیس بک سے نیوز ٹیب کو ختم کرنے کا اعلان

image

معروف ٹیکنالوجی کمپنی میٹا نے فیس بک کا اہم فیچر ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

فیس بک سے نیوز ٹیب کو ختم کیا جارہا ہے، کمپنی نے خبروں کے لیے مختص یہ ٹیب 2019 ناشروں کے ساتھ لاکھوں ڈالر کا معاہدہ کرتے ہوئے لانچ کیا تھا۔

یہ سروس امریکا اور آسٹریلیا میں بند کی جا رہی ہے، اس سے قبل گزشتہ برس فیس بک نے یہ فیچر برطانیہ، فرانس اور جرمنی میں بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔

میٹا کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ برس امریکا اور آسٹریلیا میں اس فیچر کو استعمال کرنے والوں میں 80 فیصد کمی دیکھنے میں آئی۔

اس پلیٹ فارم پر موجود خبروں کے مواد کو صارفین کے ایک چھوٹے سے ہی حصے نے دیکھا۔

کمپنی کے مطابق میٹا کا یہ تازہ ترین اقدام ناشروں کے ساتھ ہوئے معاہدوں کو معیاد پوری ہونے تک متاثر نہیں کرے گا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.