وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی سعودی سفیر نواف بن سعیداحمد المالکی سے ملاقات

image
اسلام آباد۔14مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ و انسداد منشیات محسن نقوی نے سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعیداحمد المالکی سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جمعرات کو وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈپلومیٹک انکلیو میں سعودی سفیر سے ملاقات کی۔

سعودی سفیر نے وفاقی وزیر داخلہ کا عہدہ سنبھالنے پر محسن نقوی کو مبارکباد دی اور نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر محسن نقوی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔سعودی سفیر نے پنجاب میں غیر معمولی رفتار اور اعلی معیار سے ریکارڈ مدت میں عوامی منصوبوں کی تکمیل پر محسن نقوی کی کارکردگی کو سراہا ۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پنجاب حکومت کے ساتھ تعاون پر سعودی سفیر کا شکریہ ادا کیا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ سعودی عرب نے ہر آزمائش میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا۔سعودی عرب پاکستانیوں کا دوسرا گھر ہے ۔پاکستانی قوم کو سعودی عرب کے ساتھ تعلقات پر فخر ہے۔انہوں نےکہا کہ آپ نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کو مضبوط تر بنانے کے لئے مثالی کردار ادا کیا ہے۔سعودی عرب کے ساتھ تاریخی دوستی پر ہم سب کو ناز ہے۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.