پی ٹی آئی کا مینارپاکستان پرجلسے سے متعلق حکومت کا بڑا فیصلہ

image

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو 8 فروری کو مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کی اجازت نہ مل سکی۔

ڈپٹی کمشنر لاہور نے پی ٹی آئی کی مینارپاکستان پرجلسے کی درخواست مسترد کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی جلسے کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی کا اجلاس ہوا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ 8 فروری کوکرکٹ میچ اور انٹرنیشل اسپیکرکانفرنس ہے، اس کے علاوہ لاہور میں ہارس اینڈ کیٹل شو بھی شروع ہو رہا ہے، اس سلسلے میں سکیورٹی پر ہزاروں اہلکار تعینات کیے جارہے ہیں۔

دوسری جانب لاہور ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں چیف آرگنائزر پی ٹی آئی عالیہ حمزہ کا کہنا تھا کہ ہمارا قانونی اور آئینی حق ہے کہ جلسہ کریں، ہماری لیگل ٹیم 4 بجے سے ڈی سی آفس میں موجود ہے، ڈی سی آفس میں درخواست 29 جنوری کو دی لیکن عملدرآمد نہیں ہو رہا، اجازت نہ ملی تو اگلے لائحہ عمل کا اعلان کیاجائےگا۔

خیال رہے کہ پی ٹی آئی نے 8 فروری کو عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف ملک بھر میں یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا ہے، اس سلسلے میں مینار پاکستان پر پی ٹی آئی نے جلسے کا بھی اعلان کر رکھا ہے جس کے لیے انتظامیہ کو درخواست دی جاچکی ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.