پی ٹی آئی کو مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کی اجازت نہ ملی

image

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو 8 فروری کو مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کی اجازت نہیں مل سکی۔

ڈپٹی کمشنر لاہور نے پی ٹی آئی کی مینار پاکستان پر جلسے کی درخواست مسترد کردی۔

ڈی سی لاہور کا کہنا ہے کہ جلسے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے کیا گیا۔

ان کا کہنا ہے کہ 8 فروری کو لاہور میں کرکٹ میچ، انٹرنیشنل اسپیکر کانفرنس، ہارس اینڈ کیٹل شو جیسے اہم ایونٹس ہیں، ان ایونٹنس کی وجہ سے پہلے ہی سیکیورٹی پر ہزاروں اہلکار تعینات کیے جا چکے ہیں۔

بانی پی ٹی آئی نے التماس کی کہ مجھے ایک اور موقع دیا جائے، بیرسٹر عقیل

نوٹی فکیشن کے مطابق 9 مئی کے واقعات کے باعث پی ٹی آئی کو اجازت نہیں دی جا سکتی۔

اس سے قبل لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کو 8 فروری کو مینار پاکستان گراؤنڈ میں جلسے کی اجازت دینے کی درخواست پر قانون کے مطابق فیصلہ کرنے حکم دیا تھا۔

عدالت نے ڈپٹی کمشنر لاہور کو ہدایت کی تھی کہ آج ہی 5 بجے شام تک درخواست پر فیصلہ کریں۔

جسٹس فاروق حیدر نے چیف آرگنائزر پی ٹی آئی پنجاب عالیہ حمزہ کی درخواست پر سماعت کی تھی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.