عمرہ زائرین کیلئے بڑی خوشخبری

image

عمرہ پر جانے والے زائرین کی بڑی مشکل آسان ہوگئی، گردن توڑ بخار ویکسین کی قلت پر عمرہ زائرین پریشان تھے۔

گردن توڑ بخار ویکسین کی کھیپ پاکستان پہنچ گئی، ڈریپ زرائع نے بتایا ہے کہ ویکسین کی 37500 ڈوز پاکستان لائی گئی ہیں۔

ویکسین فائزر پاکستان نے برآمد کی ہے، فارما کمپنی یہ ویکسین صوبوں کو فراہم کرے گی۔

فارما کمپنی نے پنجاب کیلئے گردن توڑ بخار کی کھیپ روانہ کر دی ہے، ویکسین کی ڈوز 7 فروری تک موصول ہوں گی ، ویکسین کی 16 ہزار ڈوز پنجاب کو فراہم کی جائیں گی۔

یہ ویکسین دیگر صوبوں کو حسب ضرورت فراہم ہوگی تاہم ویکسین بارے صورتحال کی مانیٹرنگ جاری ہے اور ویکسین کی قلت خاتمے کیلئے ہنگامی اقدامات جاری ہیں۔

ذرائع نے کہا کہ ویکسین بارے فارما کمپنیز سے رابطہ ہے،ویکسین بارےصوبائی حکومتوں سے رابطے ہیں، ویکسین کی صورتحال میں جلد بہتری آئے گی، ویکسین بارے صورتحال چند روز میں نارمل ہوگی۔

پاکستان میں ویکسین فائزر، سنوفی برآمد کرتی ہیں، ماضی میں ملک میں گردن توڑ بخار ویکسین کی قلت نہیں رہی، ملک میں ویکسین کی ماہانہ کھپت ایک ہزار ڈوز تک ہے۔

سعودی حکومت کے لازم قرار دینے پر ویکسین کی قلت ہوئی، مین انجائٹس ویکسین قلت ہونےپر بلیک میں مہنگے داموں سیل ہو رہی تھی،اس ویکسین کی مد میں ناجائز منافع خوروں کے خلاف ایکشن ہوگا۔

عمرہ زائرین کیلئے سفر سے دس روز قبل یہ ویکسین لگوانا لازم ہے تاہم پنجاب میں ویکسین کی قلت پر عمرہ زائرین پریشان تھے اور ویکسین خریدنے کیلئے فارمیسیز پر شدید رش تھا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.