کراچی۔ 09 اپریل (اے پی پی):گورنرسندھ نے یوسف رضا گیلانی کو بلا مقابلہ چیئرمین سینٹ منتخب ہونے پر مبارک باد دی ہے۔ منگل کو جاری اعلامیہ کے مطابق گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے یوسف رضا گیلانی کو بلا مقابلہ چیئرمین سینٹ منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کا انتخاب ملک میں جمہوری عمل کے آگے بڑھنے کا ثبوت ہے، قوی امید ہے کہ آپ کی سربراہی میں ایوان بالا عوامی فلاح و بہبود کی قانون سازی میں نمایاں کردار ادا کرے گا۔