وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ سے سویڈن کے سفیر کی ملاقات، آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن سیکٹر میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال

image

اسلام آباد۔20مئی (اے پی پی):وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے پاکستان میں سویڈن کے سفیر ہنرک پیرسن نے پیر کو یہاں ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن سیکٹر میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سویڈش سفیر سے گفتگو میں وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ نے کہا کہ آئی ٹی و ٹیلی کام سیکٹر کی ترقی حکومت کی پہلی ترجیح ہے، ہماری آئی ٹی برآمدات میں اضافہ ہو رہا ہے،

پاکستان سویڈن میں اپنی آئی ٹی برآمدات بڑھانے کا خواہشمند ہے۔انہوں نے کہا کہ خواہش ہے کہ سویڈن کے ساتھ بزنس ٹو بزنس تعلقات میں اضافہ ہو، سویڈش آئی سی ٹی مارکیٹ میں پاکستان کی برانڈنگ چاہتے ہیں، پاکستان اور سویڈن کی ٹیک کمپنیاں مل کر روڈ شوز کا انعقاد کر سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین بی پی او سیکٹر میں تعاون دوطرفہ تعلقات کو استحکام دے گا، پاکستان اور سویڈن موبائل ایپس ڈیزائن، گیمنگ ڈویلپمنٹ و اینی میشن، بزنس اینالائٹکس وغیرہ میں ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کر سکتے ہیں۔ شزہ فاطمہ نے کہا کہ پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری کے لئے ماحول سازگار ہے،

سویڈش ٹیک کمپنیاں پاکستان کے آئی ٹی و ٹیلی کام سیکٹر میں سرمایہ کاری کریں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے وژن کے تحت پرائیویٹ سیکٹر کو فروغ دے رہے ہیں، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ملکی ترقی کی ضامن ہے۔سویڈش سفیر نے کہا کہ پاکستان کے آئی ٹی سیکٹر میں بہت زیادہ پوٹینشل ہے، سویڈن پاکستان کے ساتھ آئی ٹی و ٹیلی کام سیکٹر میں تعاون بڑھانے میں خصوصی دلچسپی رکھتا ہے۔اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل کوآرڈینیشن سید جواد علی شیرازی بھی موجود تھے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.