ویتنام،اپارٹمنٹ کمپلیکس میں آگ لگنے سے 14 افراد ہلاک

image

ہنوئی۔24مئی (اے پی پی):ویتنام کے دارالحکومت ہنوئی کےگنجان آباد ضلع کائو گیائے میں ایک اپارٹمنٹس کمپلیکس میں آگ لگنے سے 14 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق ہنوئی پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ رات کو 12 بج کر 30 منٹ پر پیش آیا جس کی اطلاع ملتے ہی امدادی کارکن موقع پر پہنچ گئےجنہوں نے بیرونی گیٹ کا تالا اور ایک کھڑکی کو توڑ کر اندر پھنسے 7 افراد کوبچا لیاجبکہ حادثے کے باعث 14 افراد ہلاک ہو گئے۔

ہنوئی پولیس نے کہا کہ آگ کے باعث صحن میں موجود متعدد موٹر سائیکلیں، الیکٹرک سائیکلیں اور سائیکلیں تباہ ہو گئیں۔ آگ پر مکمل طور پر قابو پا لیا گیا اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ مبینہ طور پر عمارت کا صحن الیکٹرک سائیکلوں کی فروخت اور اسے ٹھیک کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا تھا۔ یہ واضح نہیں ہوسکا کہ آگ لگنے کے وقت اندر کتنے افراد موجود تھے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.