سعودی عرب کے ابہا ہوائی اڈے کو سائیلنٹ ایئرپورٹ بنا دیا جائے گا، سربراہ

image

ریاض۔24مئی (اے پی پی):سعودی عرب کے ابہا بین الاقوامی ہوائی اڈے کے سربراہ انجینئر احمد القحطانی نے کہا ہے کہ ابہا انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو سائیلنٹ ایئرپورٹ بنا دیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ انفرادیت پیدا کرنے اورمختلف بین الاقوامی ہوائی اڈوں کی طرز پر کام کرنے کے لیے ابہا ایئرپورٹ کو سائیلنٹ کیا جارہا ہے۔

ابہا ایئر پورٹ شور شرابے اور سمعی آلودگی سے پاک اور مکمل طور پر ڈیجیٹلائز ہوگا۔ ایئرپورٹ کے تمام الیکٹرانک سکرینز پر پروازوں کے اوقات کار اور گیٹ نمبر وغیرہ واضح ہوں گے۔ ایئرپورٹ میں پروازوں کے لیے اعلان نہیں ہوگا تاہم انتہائی ضرورت کے تحت مختصر اعلان کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا ہے کہ ایئرپورٹ میں متعدد زبانوں کے الیکٹرانک سکرینز نصب ہوں گی۔

C


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.