ہیٹ اسٹروک٬ شاہ رخ خان اسپتال میں اور ملائکہ اروڑا کے قیمتی مشورے

image

اس وقت صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ بھارت بھی موسم کے بلند ہوتے غیر معمولی درجہ حرارت کا شکار ہے- یہاں تک کہ بھارتی اداکار شاہ رخ ہیٹ اسٹروک کا شکار ہو کر اسپتال جا پہنچے ہیں-

دوسری جانب سے بالی ووڈ کی معروف اداکارہ و ڈانسر ملائکہ اروڑا نے شاہ رخ خان کے بیمار ہونے کی خبر سن کر ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ کے حوالے سے کئی قیمتی مشورے دے ڈالے ہیں-

ملائکہ اروڑا کا کہنا ہے کہ ہمیں اپنے ماحول کی حفاظت کرنی چاہیے اور یہی واحد حل ہے جب ہم خود اپنے ماحول سے پیار کریں گے تو وہ بھی ہم سے پیار کرے گا۔

ملائکہ اروڑا کا کہنا تھا کہ ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ کے لیے ضروری ہے کہ ہائیڈریٹڈ رہنے کے لیے زیادہ سے زیادہ پانی پیئں، ٹھنڈے اور آرام دہ سوتی کپڑے پہنیں، دھوپ میں جاتے ہوئے سن اسکرین اور چھتری کا استعمال کریں۔

یاد رہے کہ شاہ رخ خان انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں اپنی ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈر کے میچ کے سلسلے میں 21 اور 22 مئی کے لیے احمد آباد میں تھے۔ اور اسی دوران ان کی طبعیت خراب ہوگئی جس پر انہیں اسپتال داخل کروایا گیا-

بتایا جارہا ہے کہ شاہ رخ خان اس وقت ڈی ہائیڈریشن اور ہیٹ اسٹروک کا شکار ہوئے ہیں-

اس میچ کے دوران شاہ رخ خان کی طبیعت خراب ہوگئی تھی جس کے بعد انہیں ہیٹ اسٹروک اور ڈی ہائیڈریشن کے باعث اسپتال میں داخل کیا گیا۔

 


About the Author:

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.