سندھ :7 ہزار روپے میں پورا سولر سسٹم فراہم کرنے کا فیصلہ

image

عالمی بینک کے اشتراک سے سندھ حکومت نے  7 ہزار روپے میں پورا سولر سسٹم عوام کو فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

صوبے میں 2 لاکھ گھرانوں کو 7 ہزار روپے میں پورا سولر سسٹم فراہم کیا جائے گا، کراچی کے 50 ہزار گھرانے بھی شامل ہیں۔مجوزہ فراہم کردہ سولر سسٹم سے ایک پنکھا اور 3 ایل ای ڈی بلب جلائے جاسکیں گے۔

سیمنٹ کی بوری مہنگی ہوگئی

ڈائریکٹر سندھ سولر انرجی کے مطابق صوبے کے ہر ضلع میں 6 ہزار 656 سولر سسٹم دیئے جائیں گے،منصوبے کا آغاز اکتوبر سے متوقع ہے۔

سسٹم میں سولر پینلز، چارج کنٹرولر اور بیٹری بھی شامل ہے، جیسے ہی خریداری ہوجائے گی تو اکتوبر میں تقسیم شروع ہوجائے گی۔

ملک بھر میں عید کے دنوں میں موسم خشک اور گرم رہنے کی پیشگوئی

پراجیکٹ کیلئے ورلڈ بینک نے 3 کروڑ 20 لاکھ ڈالر جاری کیے ہیں، منصوبے میں مزید توسیع کا بھی امکان ہے۔ واضح رہے کہ سندھ میں شمسی توانائی سے 400 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے ،منصوبے کے آغاز کے بعد پیداوارمیں مزید اضافہ متوقع ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.