تمام وقت کام پر ضائع کرنے کے بجائے خود کیلئے وقت نکالیں، بل گیٹس

image

واشنگٹن: مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے لوگوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنا تمام تر وقت کام پر ضائع کرنے کے بجائے خود کے لیے وقت نکالیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے لوگوں کو زندگی میں کامیابی کے لیے ایک عادت کو اپنانے کا مشورہ دے دیا۔

بل گیٹس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم تھریڈز پر ایک پوسٹ میں کہا کہ لوگ زندگی میں اپنا تمام وقت کام پر ضائع کرنے کی بجائے خود کے لیے وقت نکالیں۔

انہوں نے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ وہ یہ بات جوانی میں جان لیتے مگر دیگر تمام افراد اس عادت کو اپنا کر زندگی میں زیادہ خوش باش اور باصلاحیت ہو سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایلون مسک سپر کمپیوٹر تیار کرنے کے خواہشمند

بل گیٹس نے کہا کہ مجھے یہ احساس کرنے میں کافی وقت لگا کہ کامیابی کے لیے اپنے شیڈول کا ہر سیکنڈ اپنے کام پر ضائع کرنے کی ضرورت نہیں بلکہ دیگر مشاغل کو ترجیح دینے کی ضرورت ہے۔ کاش میں کافی پہلے ہی اس عادت کو اپنا لیتا۔

انہوں نے کہا کہ 25 سال تک وہ اپنے شیڈول کا ہر ایک منٹ کام پر خرچ کرتے رہے اور 2000 میں مائیکرو سافٹ سے علیحدگی کے بعد انہیں دیگر مشاغل کی اہمیت کا احساس ہوا۔

مائیکرو سافٹ کے شریک بانی نے کہا کہ وہ ایک سخت باس تھے اور اپنے ملازمین کو رات 2 بجے بھی مصروف رکھتے تھے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.