پاکستان کا دوسرا مواصلاتی سیٹلائٹ پاک سیٹ ایم ایم ون لانچنگ کیلئے تیار

image

پاکستان کا دوسرا مواصلاتی سیٹلائٹ پاک سیٹ ایم ایم ون لانچنگ کیلئے تیار ہے۔

سپارکو کا دور دراز علاقوں میں انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کرنے کا خواب چند دن کی دوری پر ہے، پاکستان کا جدید مواصلاتی سیٹلائٹ پاک سیٹ ایم ایم ون جمعرات کو خلا میں بھیجا جائے گا۔

40 نوری سال کے فاصلے پر زمین جیسا سیارہ دریافت

سپارکو کا وژن ایک ترقی یافتہ ڈیجیٹل پاکستان ہے، سپارکو پاکستان کا مئی کے ماہ میں یہ دوسرا خلائی مشن ہے۔ پاک سیٹ ایم ایم ون پاکستان بھر میں ٹی وی نشریات، سیلولر فون سروس اور براڈبینڈ سروس بہتر بنانے میں مدد دے گا اور یہ رواں برس اگست میں اپنی سروس فراہم کرنا شروع کر دے گا۔

خبر رساں ادارے کے مطابق سیٹلائٹ پاکستانی سائنسدانوں اور انجینئرز نے رات دن کی محنت کے بعد تیار کیا ہے، واضح رہے کہ پاکستان نے حال ہی میں اپنا پہلا قمری مصنوعی سیارہ آئی کیوب قمر بھی لانچ کیا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.