ایلون مسک سپر کمپیوٹر تیار کرنے کے خواہشمند

image

ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے مالک ایلون مسک ایک ایسا سپر کمپیوٹر تیار کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں جوآرٹی فیشل انٹیلی جنس(اے آئی) چیٹ بوٹ گروک کو پاور فراہم کرے گا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایلون مسک کی جانب سے سرمایہ کاروں کو بتایا گیا کہ ان کی کمپنی ایکس اے آئی اس سپر کمپیوٹر کو تیار کرنے پر کام کر رہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ یہ سپر کمپیوٹر 2025 کی آخری سہ ماہی تک کام کرنے لگے گا اور اس مقصد کے لیے ایکس اے آئی کی جانب سے اوریکل کمپنی سے شراکت داری قائم کی جائے گی۔

جیکب آباد، پارہ 52 ڈگری تک پہنچ گیا

ایلون مسک کی جانب سے گروک کے اپ ڈیٹ ماڈل پر بھی کام کیا جار ہا ہے جس کے لیے 20 ہزار Nvidia H100 GPUs کو استعمال کیا جائے گا۔

ایلون مسک نے 2023 میں ایکس اے آئی کو قائم کیا تھا تاکہ اوپن اے آئی اور گوگل کو اس شعبے میں ٹکر دی جا سکے گی۔اوپن اے آئی وہ کمپنی ہے جس کے وہ شریک بانی ہیں مگر 2018 میں انہوں نے اوپن اے آئی سے علیحدگی اختیار کر لی تھی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.