چین میں آئی فونز کی قیمتوں میں نمایاں کمی

image

آئی فون بنانے والی معروف ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے آئی فونز کی قیمتوں میں رعایت کی پیشکش کردی، یہ فیصلہ چین میں اپنے حریف ہواوے کے ساتھ سخت مقابلے کے بعد سامنے آیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایپل نے چین میں اپنے آفیشل ’ٹی مال سائٹ‘ میں مخصوص آئی فون ماڈلز پر 2300 یوان یعنی 318 ڈالر تک کی رعایت دی ہے۔

امریکی کمپنی کی جانب سے چین میں مذکورہ رعایت کی مہم 20 مئی سے 28 مئی تک جاری رہے گی۔

قبل ازیں اسی سال ماہ فروری میں بھی ایپل نے رعایت کا اعلان کرتے ہوئے آئی فونز پر زیادہ سے زیادہ ڈسکاؤنٹ 1150 یوان دیا تھا جبکہ اس بار 2300 یوان تک کی رعایت دینے کا اعلان کیا گیا ہے، دیگر ماڈلز کی قیمتوں میں بھی نمایاں کمی دیکھنے میں آرہی ہے۔

پاکستان بھر میں موبائل فونز کی قیمتوں میں 10 ہزار روپے تک کی کمی

رپورٹ کے مطابق آئی فون 15 پرو میکس کے ون ٹی بی ماڈل پر سب سے زیادہ رعایت دی جا رہی ہے اس کے علاوہ متعدد ماڈلز پر بھی خصوصی ڈسکاؤنٹ دیا جا رہا ہے۔

اس کے علاوہ خریداروں کی ترغیب کیلئے آئی فون 15 کے 128 جی بی ویریئنٹ والے ماڈلز پر 1400یوان تک کا ڈسکاؤنٹ دیے جانے کی اطلاعات ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.