بھارتی لوک سبھا انتخابات میں کس پارٹی کو برتری حاصل ہے؟

image

بھارت میں لوک سبھا انتخابات کے ایگزٹ پول کا سلسلہ جاری ہے، جس میں حکمراں اتحاد کو برتری حاصل ہے۔

بھارت میں لوک سبھا انتخابات کے ایگزٹ پول کے مطابق 543 میں سے 458 نشستوں کے غیرحتمی نتائج میں حکمراں اتحاد آگے ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مودی کی جماعت بی جے پی اتحاد کو 284 نشستوں پر برتری حاصل ہے جبکہ اپوزیشن کانگریس کے اتحاد انڈیا کو 151 نشستوں پر برتری حاصل ہے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ دیگر جماعتوں کو 23 نشستیں حاصل ہونے کا امکان ہے۔

ایگزٹ پول نتائج پر ایک بیان میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھارت نے ووٹ دیا، شکریہ جنہوں نے حق رائے دہی استعمال کیا، ان تمام لوگوں کی فعال شرکت ہماری جمہوریت کی بنیاد ہے۔ بھارتی وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ انتخابات میں خواتین اور نوجوانوں کی شرکت بہت حوصلہ افزا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بی جے پی کی قیادت میں اتحاد نیشنل ڈیموکریٹک الائنس کو 543 میں سے 350 سیٹیں ملنے کی توقع ہے۔

رپورٹ کے مطابق اپوزیشن اتحاد ’انڈیا‘ کو 120 سیٹوں پر کامیابی ملنے کی توقع ہے، سادہ اکثریت کیلئے 272 نشستیں درکار ہیں۔ حکمراں اتحاد کی کامیابی کی صورت میں نریندر مودی مسلسل تیسری بار بھارت کے وزیراعظم بنیں گے۔

خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مودی جواہر لعل نہرو کے بعد مسلسل تیسری بار وزیر اعظم بننے والے بھارت کے دوسرے رہنما ہوں گے۔


News Source   News Source Text

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.