چین نے بصارت سے محروم افراد کیلئے انوکھا روبوٹ تیار کر لیا

image

بیجنگ: چینی ماہرین نے بصارت سے محروم افراد کے لیے 6 ٹانگوں والا گائیڈ روبوٹ تیار کر لیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق چین کی شنگھائی جیا ٹونگ یونیورسٹی کی تحقیقی ٹیم نے بصارت سے محروم افراد کے لیے 69 ٹانگوں والا گائیڈ روبوٹ تیار کیا ہے۔ جس سے ملک میں گائیڈ کتوں کی کمی کو پورا کرنے میں مدد ملے گی۔

یونیورسٹی کی آفیشل ویب سائٹ پر ایک پریس ریلیز میں اسکول آف مکینیکل انجینئرنگ کے پروفیسر گافینگ نے بتایا کہ ہمیں یقین ہے کہ ہمارا روبوٹ بصارت سے محروم لوگوں کے لیے “دو آنکھوں” کے طور پر کام کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: برطانیہ میں سورج کی تیز تپش، جلدی کینسر پھیلنے کا انکشاف

بصارت سے محروم افراد کی چائنہ ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں تقریبا ایک کروڑ 73 لاکھ 10 ہزار افراد بصارت سے محروم ہیں۔

افزائش کے زیادہ اخراجات اور طویل تربیتی کورسز کی وجہ سے ملک بھر میں گائیڈ کتوں کی تعداد صرف 400 سے زیادہ ہے۔ جس کا مطلب ہے کہ چین میں فی 40 ہزار بصارت سے محروم افراد کے لیے صرف ایک گائیڈ کتا دستیاب ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.