بل گیٹس کا اپنی سوانح حیات تحریر کرنے کا اعلان

image

مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے اپنی سوانح حیات تحریر کرنے کا اعلان کر دیا۔ 

بل گیٹس نے ایک بلاگ پوسٹ میں اپنی زندگی کے بارے میں کتاب لکھنے کا اعلان کیا۔ ان کی کتاب Source Code: My Beginnings فروری 2025 میں فروخت کے لیے پیش کی جائے گی۔

مزدور کومعاشی طور پر اوپر اٹھائیں گے، غریب کا اچھا وقت آگیا، نوازشریف

انہوں نے بتایا کہ اس کتاب میں ان کی ابتدائی زندگی پر روشنی ڈالی جائے گی۔انہوں نے مزید بتایا کہ ‘لڑکپن میں وہ اپنے والدین سے لڑتے تھے، کسی اپنے کو اچانک کھونے کا احساس اور کالج سے لگ بھگ نکالے جانے جیسے واقعات اس کتاب میں موجود ہوں گے۔

اس کتاب میں بل گیٹس کی جانب سے مائیکرو سافٹ کی بنیاد رکھنے کے فیصلے کے بارے میں بھی بتایا جائے گا۔البتہ اس سوانح حیات میں مائیکرو سافٹ کے اندرونی آپریشنز اور بل گیٹس کے دیگر کاروباری فیصلوں پر روشنی نہیں ڈالی جائے گی۔

وزیراعلی خیبر پختونخوا کا لوگوں کو گھر بنانے کیلئے بلا سود قرض فراہم کرنے کا اعلان

بل گیٹس کے مطابق یہ سوانح حیات مائیکرو سافٹ یا گیٹس فانڈیشن یا ٹیکنالوجی کے مستقبل کے بارے میں نہیں، بلکہ یہ ایک انسان کی ذاتی کہانی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس میں بتایا جائے گا کہ بل گیٹس کیسے وہ انسان بنا جو آج نظر آتا ہے، اس کا بچپن کیسے تھا اور وہ جوانی میں کیا خواب دیکھتا تھا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.