انڈیا: برفانی طوفان میں پھنس کر 9 ٹریکرز ہلاک، 5 کو زندہ بچا لیا گیا

image
انڈیا کی ریاست اترا کھنڈ میں ہمالیہ کے پہاڑوں میں برفانی طوفان کے دوران ٹریکر پھنس گئے جن میں سے 9 ہلاک ہوگئے ہیں۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق انڈیا کے جنوبی ریاست کرناٹک سے تعلق رکھنے والے ٹریکرز کا ایگ گروپ شمالی انڈیا میں اتراکھنڈ کے دشوار گزار پہاڑوں میں شدید برف باری کے باعث پھنس گیا۔

کرناٹک کے ریاستی وزیر کرشنا بائر گوڈوا کے مطابق گروپ کی ٹریکنگ کے دوران پہاڑوں پر برف باری شروع ہوئی جو بعد میں برفانی طوفان میں تبدیل ہوگیا۔

’شام چھ بجے تک دو ٹریکر خراب موسم کی وجہ سے مرگئے۔ برفباری اور تیز ہواؤں کی وجہ نقل و حرکت نامکمل ہوگئی اور حد نظر صفر ہوگیا۔ ٹریکرز ایک ساتھ چمٹ راستے میں ہی رات گزار دیں۔ رات میں سردی کی وجہ سے گروپ کے مزید ارکان ہلاک ہوگئے۔‘

حکام کے مطابق ریسکیو ٹیم نے ہیلی کاپٹر کے ذریعے پانچ افراد کو زندہ نکالا جب کہ مرنے والوں کی باڈیز کو بھی ہیلی کاپٹر سے کرناٹک منتقل کیا گیا۔

انڈین ایئر فورس نے جمعرات کو تصاویر شیئر کی ہیں جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ برف سے ڈھکے پہاڑوں کے درمیان ایک ہیلی کاپٹر کے قریب ریکسیو ٹیم مصروف ہے۔

ریاستی وزیر کے مطابق منگل کی شام کو ٹریکر اور کوہ پیماؤں کے گروپ کے ایک گائیڈ نے صورتحال کے بارے میں ریسکیو حکام کو الرٹ کر دیا تھا۔

گائیڈ کو جب تھوڑی دیر کے لیے موبائل سگنل مل گئے تو انہوں نے حکام کو پیغام بھیجا۔

ان کے مطابق بدھ کو ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی تھی جس نے پانچ افراد کو زندہ بچالیا۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.