کھانے پینے کی اشیاء اور زراعت پر ٹیکس لگانا عجیب بات ہے ، حفیظ پاشا

image

سابق وزیر خزانہ حفیظ پاشا کا کہنا ہے کہ کھانے پینے کی اشیاء اور زراعت پر ٹیکس لگانا عجیب بات ہے۔

ہم نیوز کے پروگرام ’’ فیصلہ آپ کا‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا پچھلے اور اس سال کو ملا کر 60فیصد مہنگائی میں اضافہ ہوا ،مہنگائی کی وجہ سے لوگ پریشان ہیں۔

بھارت میں مودی کی ہوا نکل گئی ہے ،مشاہد حسین سید

آئی ایم ایف نے باریک بینی شروع کر دی ہے ،ایک، ایک آئیٹم پر ٹیکس لگانے کی ڈیٹیل لینا نامناسب ہے ،اس پروگرام میں آئی ایم ایف پروگرام کا ایجنڈا مختلف نظر آ رہا ہے۔

چائنہ نے ہمارا بہت ساتھ دیا ہے ،چائنہ 40ارب ڈالر کی سرمایہ کاری اور سپورٹ پاکستان کو فراہم کر چکا ہے ،یو اے ای کی سرمایہ کاری پر عملدرآمد کو تیز رفتاری سے آگے بڑھایا جائے ،پاکستان میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔

سابق وزیرخزانہ نے مزید کہا اس وقت سخت بجٹ متوقع ہے ،خیبرپختونخوا نے پہلے بجٹ پیش کر کے نامناسب اقدام کیا ،تاجر ، زمیندار اور سرمایہ دار پر ٹیکس لگانا چاہیے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کیلئے ڈپلومیٹک انکلیو میں سرکاری رہائش گاہیں تعمیر کرنے کا فیصلہ

پاکستان اس وقت تاریخی کرائسز میں ہے ،یہ وقت ہے کہ تمام طاقتیں نیشنل ایجنڈا بنائیں ،تمام سیاسی و دیگر قوتیں ایجنڈا آف ریفارمز بنائیں اور آگے بڑھیں۔

پاکستان میں بیروزگاری بڑھ چکی ہے ،پاکستان میں 2کروڑ نوجوان بے روزگار ہیں ،بیروزگاری کی وجہ سے کرائم اور چوریاں بڑھی ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.