کراچی میں گاڑی خریدنے کے شوقین شہریوں کے لیے خوشخبری! انڈس موٹرز نے کرولا کراس کی پہلی سالگرہ کے موقع پر قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کر دیا ہے۔ کمپنی نے کرولا کراس کے مختلف ماڈلز پر لاکھوں روپے کی کمی کر دی ہے۔
انڈس موٹرز نے کرولا کراس کے 4 مختلف ماڈلز کی قیمتوں میں ساڑھے 8 لاکھ سے لے کر 9 لاکھ روپے تک کی کمی کی ہے۔ دو ماڈلز پر 8 لاکھ 50 ہزار روپے جبکہ باقی دو پر 9 لاکھ روپے کی کمی کی گئی ہے۔
اب کرولا کراس کی کم از کم قیمت 72 لاکھ 99 ہزار روپے اور زیادہ سے زیادہ قیمت 89 لاکھ 99 ہزار روپے ہو گئی ہے۔
رواں مالی سال 2024-25 کے ابتدائی دو ماہ میں گاڑیوں کی فروخت میں 36 فیصد اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔ اس عرصے میں 4,617 اضافی یونٹس فروخت ہوئے، جس کے بعد گاڑیوں کی مجموعی فروخت 17,300 تک پہنچ گئی۔
گزشتہ مالی سال کے جولائی اور اگست میں 12,671 گاڑیاں فروخت ہوئیں، جبکہ حالیہ مالی سال میں گاڑیوں کی فروخت میں واضح اضافہ ہوا ہے۔