انڈونیشیا میں اژدھے نے خاتون کو نگل لیا، پیٹ سے لاش نکالی گئی

image

انڈونیشیا میں ایک خاتون کو اژدھے نے نگل لیا جس کے بعد اس کے پیٹ سے لاش کو نکالا گیا۔

فرانسیسی نیوز ایجنسی اے ایف پی کے مطابق 45 سالہ فریدہ کے شوہر اور گاؤں کے رہائشیوں نے جمعے کو خاتون کی لاش کو اژدھے کے پیٹ سے نکالا جس کی لمبائی تقریباً پانچ میٹر (16 فٹ) تھی۔

گاؤں کے سربراہ سوردی روزی نے کہا کہ چار بچوں کی ماں جمعرات کی رات سے لاپتہ ہو گئی تھی اور گھر واپس نہیں آئی تھیں جس کے بعد ان کی تلاش شروع کی گئی۔

سواردی نے کہا کہ تلاش کے دوران ’فریدہ کے شوہر نے اردگرد ان کی چیزیں  بکھری دیکھیں جس کے بعد گاؤں والوں نے جلد ہی ایک بڑے پیٹ والا اژدھا دیکھا۔ انہوں نے اژدھے کا پیٹ کاٹا اور انہیں فریدہ کا سر نظر آیا۔‘

فریدہ سانپ کے اندر پوری طرح لپٹی ہوئی پائی گئی۔

اس طرح کے واقعات بہت کم سننے میں آئے ہیں لیکن حالیہ برسوں میں انڈونیشیا میں متعدد افراد کو اژدھوں نے نگلا ہے۔

گذشتہ برس جنوب مشرقی سولاویسی کے تینانگیا ضلع کے رہائشیوں نے آٹھ میٹر کے ایک اژدھے کو مار ڈالا تھا جو ایک گاؤں میں ایک کسان کا گلا گھونٹنے کے بعد اسے کھاتا ہوا پایا گیا تھا۔

2018 میں ایک 54 سالہ خاتون جنوب مشرقی سولاویسی کے مونا قصبے میں سات میٹر طویل اژدھے کے اندر مردہ پائی گئی۔

اس بھی ایک سال پہلے مغربی سولاویسی میں ایک کسان لاپتہ ہو گیا تھا جسے پام آئل کے باغات میں چار میٹر لمبے اژدھے نے زندہ کھایا تھا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.