لکی مروت میں بارودی سرنگ سے سیکیورٹی فورسز کی گاڑی ٹکرانے سے پاک فوج کے کیپٹن سمیت 6 جوان شہید ہو گئے، آئی ایس پی آر

image

راولپنڈی۔9جون (اے پی پی):لکی مروت میں بارودی سرنگ سے سیکیورٹی فورسز کی گاڑی ٹکرانے سے پاک فوج کے کیپٹن سمیت 6 جوان شہید ہو گئے ۔ اتوار کو آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق شہید ہونے والے جوانوں میں ضلع قصور سے تعلق رکھنے والے 26 سالہ کیپٹن محمد فراز الیاس ،

سکردو کے رہائشی 50 سالہ صوبیدار میجر محمد نذیر ، گانچھی ضلع سے تعلق رکھنے والے 36 سالہ لانس نائیک حسین علی ، ملتان سے تعلق رکھنے والے 33 سالہ سپاہی اسد اللہ ، گلگت سے تعلق رکھنے والے 27 سالہ سپاہی منظور حسین ، راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے 31 سالہ سپاہی راشد محمود شامل ہیں ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں کسی بھی دہشتگرد کی موجودگی پر اسے جہنم واصل کرنے کے لیے علاقے کی سینیٹائزیشن کی گئی ، اس بزدلانہ کارروائی کے ذمہ دار شرپسندوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا ۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں اس طرح کی ہمارے بہادر جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مستحکم بناتی ہیں ۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.