فرانس: یورپی یونین کے انتخابات میں ووٹ ڈالنے کے بعد قیدی فرار

image

حکام کے مطابق یورپی انتخابات میں ووٹ ڈالنے کے بعد جنوبی فرانس میں ایک قیدی حراست سے فرار ہو گیا۔

فرانسیسی نیوز ایجنسی اے ایف پی کے مطابق قیدی کو جنوبی شہر ارلس کی ایک جیل میں رکھا گیا تھا اور اسے نگرانی میں اپنے ووٹ کا حق استعمال کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔

پراسیکیوٹرز اور ارلس جیل میں جیل گارڈ یونین کے مطابق قیدی کے ساتھ ایک پروبیشن آفیسر اور ایک جیل گارڈ بھی تھا۔

جب وہ پولنگ سٹیشن سے نکل رہا تھا تو اسے ایک گاڑی میں سوار ہونا تھا جو اسے واپس جیل لے جانے والی تھی، تاہم وہ گاڑی میں بیٹھنے سے پہلے ہی فرار ہو گیا۔

پبلک پراسیکیوٹر کے دفتر نے اے ایف پی کو بتایا کہ اس شخص کو ابتدائی طور پر منشیات کی سمگلنگ کے جرم میں تین سال کی سزا سنائی گئی تھی، پھر اسے دلالی کرنے کے جرم میں آٹھ سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

اتوار کو ایک بیان میں ارلس میں ایف او جسٹس یونین نے کہا کہ قیدی کو 2026 میں رہا کیا جانا تھا اور وہ ’اپنے پرسکون رویے کے لیے جانا جاتا تھا۔ اس کی سزا ختم ہونے والی تھی۔‘

فرانسیسی حکام اب بھی حملہ آوروں کے اس گروپ کی تلاش میں ہیں جنہوں نے مئی کے وسط میں ایک حملے میں جیل کے دو افسران کو ہلاک کر دیا تھا اور ایک مجرم کو رہا کروا لیا تھا۔

مجرم محمد امرا بھی انٹرپول کی جانب سے جاری کردہ بین الاقوامی الرٹ کے باوجود فرار ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.