14.2 فیصد مسلم آبادی والے ملک بھارت کی نئی مودی کابینہ میں کسی بھی مسلمان وزیر کو شامل نہیں کیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق نو منتخب بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی کی نئی حکومت میں 30 وزراء اور 41 وزرائے مملکت شامل ہیں۔ اس کابینہ میں کسی مسلمان کو وزیر نہیں بنایا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کی نئی مرکزی حکومت کی کابینہ کا پہلا اجلاس آج شام کو ہوگا۔ کابینہ بھارتی صدر سے پارلیمنٹ کا سیشن جلد بلانے کی درخواست کرے گی۔
شہباز شریف کی بھارتی وزیراعظم کا حلف اٹھانے پر مودی کو مبارکباد