ایران،صدارتی انتخابات کیلئے 6 حتمی امیدواروں کے ناموں کا اعلان

image

ایران نے 28 جون کو ہونے والے صدارتی انتخابات کیلئے چھ حتمی امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا۔

حتمی نامزدگیوں میں مصطفی پور محمدی، مسعود پیزشکیان، سعید جلیلی، علی رضا زکانی، محمد باقر قالیباف اور امیر حسین غازی زادہ ہاشمی ہیں۔64 سالہ مصطفی پور محمدی ایران کے وزیر داخلہ اور وزیر انصاف کے طور پر کام کر چکے ہیں۔

70 سالہ مسعود پیزشکیان 2001-2005 کے دوران ایران کے وزیر صحت رہے۔59 سالہ سعید جلیلی تہران اور عالمی طاقتوں کے درمیان جوہری مذاکرات میں ایک اہم مذاکرات کار رہے ہیں وہ 2013 اور 2021 میں صدارتی الیکشن کے لیے اہل قرار دیئے گئے تھے۔

گورنر خیبر پختونخوا کا وزیراعلی علی امین گنڈا پور کو مناظرے کا چیلنج

وہ 2021 میں مرحوم صدر ابراہیم رئیسی کے حق میں دستبردار ہو گئے تھے۔58 سالہ علی رضا زکانی ایرانی دارالحکومت تہران کے موجودہ میئر ہیں۔ 63 سالہ محمد باقر قالیباف ایرانی پارلیمنٹ کے موجودہ سپیکر ہیں،وہ 2005، 2013 اور 2017 کے صدارتی انتخابات کیلئے بھی اہل قرار پائے تھے۔سابق قانون ساز 53 سالہ امیر حسین غازی زادہ ہاشمی ملک کے موجودہ نائب صدر ہیں۔

اس اعلان کے بعد حتمی امیدوار اپنی انتخابی مہم شروع کر سکتے ہیں جو 27 جون تک جاری رہے گی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.