سعودی عرب کا اسمارٹ حج کی جانب اہم قدم، نسک کارڈ متعارف

image

ریاض: سعودی وزارت حج و عمرہ نے اس مرتبہ اسمارٹ حج کی طرف ڈیجٹیلائزیشن کا اہم اقدام اٹھاتے ہوئے “نسک کارڈ” متعارف کرا دیا۔

میڈیا کے مطابق اسمارٹ حج ڈیجٹیلائزیشن کے تحت سعودی حکومت کی جانب سے “نسک کارڈ” متعارف کرایا گیا ہے جس کے ذریعے حرم کی حدود میں داخلہ ممکن ہو گا۔

سعودی وزارت حج و عمرہ حکام کے مطابق اس منصوبے کا اجراء اس مرتبہ حج سیزن کے لیے کیا گیا ہے اور یہ ایک انتہائی اہم اور ضروری منصوبہ ہے۔

نسک کارڈ میں مختلف سیکیورٹی فیچرز شامل ہیں۔ سیکیورٹی فیچرز کو ڈیجیٹلی اور فیزکلی اس کارڈ میں ڈال دیا گیا ہے جس کی مدد سے کارڈ کی تصدیق ہو گی اور کارڈ کا حامل فرد ہی آگے جا سکے گا۔

نسک کارڈ میں گائیڈنس اور سپورٹ کی سہولیات بھی شامل ہیں جو حاجیوں کی دوران حج گم ہونے کی صورت میں مدد کرے گی۔ مقدس مقامات پر جانے کے لیے نسک کارڈ میں الگ سے خصوصیات ہیں جو بھی لوگ مقدس مقامات پر جارہے ہوں گے ان کے پاس کارڈ کا ہونا ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سلامتی کونسل، غزہ میں جنگ بندی کی امریکی قرارداد منظور

عازمین حج کے پاس بس میں چڑھتے وقت بھی کارڈ کا ہونا لازمی ہے بصورت دیگر وہ بس میں نہیں جاسکیں گے۔ حج کے دوران نصب شدہ اسمارٹ گیٹس کو نسک کارڈ کے ذریعے ہی عبور کیا جاسکے گا۔

حکام نے مزید بتایا ہے کہ تمام حجاج کو نسک کارڈ فراہم کیا جارہا ہے اور کوئی بھی حاجی اس کارڈ کے بغیر نہیں ہو گا۔ اب تک جو عازمین حج مکہ پہنچے ہیں ان میں موجود 95 فیصد افراد کو کارڈز دیئے جا چکے ہیں۔

سعودی حکام کا کہنا ہے کہ باقی رہ جانے والوں کو بھی نسک کارڈز دیئے جارہے ہیں اور اس کے لیے 24 گھنٹے کام کر رہے ہیں۔ حاجیوں کو چند گھنٹے میں کارڈ فراہم کیا جاتا ہے اور اگر کس حاجی سے کارڈ کی ہارڈ کاپی گم ہو جاتی ہے تو نسک ایپ کے ذریعے وہ اپنے کام پورے کرسکے گا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.