عالمی منڈی میں گزشتہ روز تیل کی قیمتیں ہفتے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

image

عالمی منڈی میں گزشتہ روز تیل کی قیمتیں ہفتے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 3 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

موقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق دوران ٹریڈنگ برینٹ خام تیل 82 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہوا، اسی طرح ڈبلیو ٹی آئی خام تیل 78 ڈالر فی بیرل کی سطح پر فروخت ہوا۔

سعودی عرب کا اسمارٹ حج کی جانب اہم قدم، نسک کارڈ متعارف

خبر رساں اداروں کے مطابق عالمی گیس قیمت میں ایک فیصد کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد 2 ڈالر 94 سینٹس فی ایم ایم بی ٹی یو میں فروخت ہورہی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق تیل کی قیمتیں پیر کے روز تقریباً 2 فیصد بڑھ کر ایک ہفتے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں،تجزیہ کاروں نے توقع ظاہر کی ہے کہ برینٹ تیسری سہ ماہی میں 86 ڈالر فی بیرل تک بڑھ جائے گا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.