عالمی بینک نے پاکستان کیلئے ایک ارب ڈالر قرض کی منظوری دیدی

image

عا لمی بینک نے پاکستان کے لیے ایک ارب ڈالر قرض کی منظوری دے دی، پاکستان کے لیے عالمی بینک کی جانب سے یہ تیسرابڑا قرض ہے۔

عالمی بینک کے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق قرض کی رقم داسو ہائیڈرو پاور منصوبے کے لیے استعمال ہو گی۔

پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع، مذاکرات شروع

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ منصوبہ مکمل ہونے پر 4320 سے 5400 میگا واٹ بجلی پیدا ہو گی ، فنڈز داسو ہائیڈرو منصوبے کے فیز ون پر خرچ کیے جائیں گے۔

عالمی بینک کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ داسو ہائیڈرو منصوبہ پاکستان کے لیے گیم چینجر ثابت ہو گا ، منصوبے سے پاکستان میں سستی بجلی پیدا ہو سکے گی۔

 

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.