حج کیلئے گئی نائیجیرین خاتون کے ہاں بچے کی ولادت، نام محمد رکھ دیا گیا

image

نائیجیریا کی خاتون عازم حج نے ایک صحت مند بچے کو جنم دیا ہے جس کا نام محمد رکھ دیا گیا۔

سعودی میڈیا کے مطابق اس سال حج سیزن میں ہونے والی یہ پہلی ولادت ہے،30 سالہ خاتون نے مکہ کے میٹرنٹی اینڈ چلڈرن اسپتال میں بچے کو جنم دیا، جس کا نام محمد رکھا گیا ہے۔

سعودی عرب کا اسمارٹ حج کی جانب اہم قدم، نسک کارڈ متعارف

خاتون کو حمل کے 31 ہفتے بعد ہی شدید تکلیف کے سبب اسپتال کے ایمرجنسی روم میں داخل کروایا گیا، ایمرجنسی ٹیم نے ان کی حالت کا جائزہ لیا جس کے بعد خاتون کو میٹرنٹی وارڈ منتقل کیا گیا جہاں ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی۔

وقت سے قبل پیدا ہونے والے بچے کی مکہ کے اسپتال میں دیکھ بھال کی جا رہی ہے اور خاتون کی حالت بھی بہتر بتائی جا رہی ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.