صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ملاقات، ملک کی مجموعی معاشی اور مالی صورتحال پر گفتگو

image

اسلام آباد۔11جون (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ملاقات کی جس میں ملک کی مجموعی معاشی اور مالی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔ملاقات میں آئندہ بجٹ میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے حوالے سے تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق وزیراعظم نے منگل کو ایوان صدر میں ملاقات کی۔ملاقات میں وفاقی وزیرِمنصوبہ بندی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال بھی موجود تھے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ بجٹ میں غریب اور متوسط طبقات کا خاص خیال رکھیں۔صدر مملکت اور وزیراعظم نے آئندہ بجٹ میں ترقیاتی منصوبوں پر بات کی ۔وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت کو حالیہ دورہ چین کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔مصدر مملکت نے وزیراعظم کو ملکی ترقی اور معاشی اہداف کے حصول میں تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.