افریقی ملک ملاوی کے نائب صدر کی طیارے حادثے میں ہلاکت کی تصدیق

image

لیلونگوے: افریقی ملک ملاوی کے نائب صدر ساؤلوس کلاؤس سمیت دیگر 9 افراد طیارہ حادثے میں ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سابق خاتون اول شانیل زیمبری بھی بدقسمت طیارے میں سوار تھیں۔

واضح رہے کہ ملاوی کے نائب صدر کا طیارہ گزشتہ روز ممکنہ طور پر چکنگوا کے جنگل میں گر کر تباہ ہوا تھا۔ گھنا جنگل اور دھند سرچ اور ریسکیو آپریشن میں رکاوٹ بن رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہنٹربائیڈن نشے کی حالت میں اسلحہ خریدنے کا مجرم قرار

نائب صدر کو لےجانے والا ایئر فورس کا طیارہ گذشتہ روز اڑان کے کچھ دیر بعد ریڈار سے غائب ہوگیا تھا۔ نائب صدر کا طیارہ دارالحکومت لیلونگوے سے دوسرے شہر موزوزو جا رہا تھا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.