ملک میں آئی ٹی کمپنیوں کی تعداد 20 ہزار ہو گئی

image

مالی سال 2024 میں ملک میں آئی ٹی کمپنیوں کی تعداد 20 ہزار ہو گئی۔

گزشتہ روزوزارت خزانہ میں اقتصادی سروے جاری کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ آئی ٹی کی برآمدات 2283ملین ڈالر رہی جبکہ 1996کاتجارتی سرپلس دیکھنے میں آیا۔

فری لانسرز نے 350ملین ڈالرز کی ترسیلات زر بھیجیں اور ٹیلی کام کے صارفین کی تعداد بڑھ کر194.6ملین ہو گئی۔ ملک بھر میں آئی ٹی کمپنیوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔

امپورٹڈ موبائل فون پرٹیکس بڑھانے کی تجویز

دوسری جانب مالی سال 2024 میں درآمدات 43.4ارب ڈالر جبکہ برآمدات 25.7ارب ڈالر رہیں۔وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ تجارتی خسارہ 17.7فیصد،حسابات جاریہ کا خسارہ 0.2فیصد رہا۔

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 23.8ارب ڈالر کی ترسیلات زر بھجوائیں جبکہ ڈیڑھ ارب ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری ہوئی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.