وفاقی وزیر داخلہ کا اسلام آباد بیوٹیفکیشن میں تاخیر کا نوٹس، ممبر ماحولیات سی ڈی اے کو عہدے سے ہٹانے کا حکم

image

اسلام آباد۔12جون (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد بیوٹیفکیشن میں تاخیر کا نوٹس لیتے ہوئے ممبر ماحولیات سی ڈی اے کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دے دیا ہے،وفاقی وزیر نے ہدایت دی ہے کہ ایسا افسر لگایا جائے جو اسلام آباد کے بیوٹیفکیشن پلان پر عملدرآمد میں دن رات ایک کر دے۔ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق اسلام آباد کے بیوٹیفکیشن پلان میں تاخیر پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سخت نوٹس لیتے ہوئے ممبر ماحولیات سی ڈی اے کو فوری طور پر تبدیل کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ کام میں تاخیر کسی صورت برداشت نہیں ہوگی ، کام نہ کرنے والے افسران کی میری ٹیم میں کوئی جگہ نہیں۔ انہوں نے چیئرمین سی ڈی اے کو ممبر ماحولیات کے عہدے پر محنتی اور باصلاحیت افسر تعینات کرنے کی ہدایت دی


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.