محسن نقوی کا جہلم ترکئی ٹول پلازہ پر اے این ایف کے دو اہلکاروں اور ایک شہری کی شہادت پردکھ اور افسوس کا اظہار

image

اسلام آباد۔12جون (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے داخلہ و انسداد منشیات محسن نقوی نے جہلم ترکئی ٹول پلازہ پر منشیات فروشوں کی فائرنگ سے اے این ایف کے 2اہلکاروں اور ایک شہری کی شہادت پردکھ اور افسوس کا اظہار کیا ۔ انہوں نے ہیڈ کانسٹیبل گلزار اور لانس نائیک مظہر سمیت شہدا کے اہل خانہ سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا ۔

اپنے تعزیتی بیان میں وزیر داخلہ و انسداد منشیات محسن نقوی نے شہدا کی بلندی درجات اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ۔ انہوں نے منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن شہید ہونے والے اے این ایف کے اہلکاروں کی قربانی کو خراج عقیدت پیش کر تے ہوئے کہا کہ اے این ایف کے دونوں اہلکاروں نے شہادت کا بلند رتبہ پایا۔ منشیات کی لعنت کے خاتمے کے قومی مشن میں اپنی جانیں قربان کرنے والے ہمارے ہیرو ہیں۔

انہوں نے کہا کہ واقعے میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے،منشیات فروش ہمارے مستقبل کے دشمن ہیں، انکے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری رکھی جائیں گے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.