کویت ، عمارت میں آگ لگنے سے 41 افراد ہلاک ، متعدد زخمی

image

کویت میں ایک رہائشی عمارت کے کچن میں آگ لگنے سے 41 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ کئی افراد کو بچا لیا گیا۔

کویتی میڈیا کے مطابق جنوبی کویت کے شہر المنقف میں صبح کے وقت رہائشی عمارت میں آگ لگی ، متاثرہ عمارت میں ایک ہی کمپنی کے 160 ملازمین رہائش پذیرتھے، جن میں سے متعدد کو بچا لیا گیا، جو اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔

ساہیوال ، آتشزدگی سے ٹیچنگ اسپتال کا چلڈرن وارڈ اور سامان جل گیا ، بچے ایمرجنسی منتقل

حکام نے بتایا کہ زیادہ تر ہلاکتیں آگ کے دھویں کے باعث دم گھٹنے سے ہوئیں۔ ہم ہمیشہ کمپنیوں کو خبردار کرتے ہیں کہ بہت زیادہ ورکرز کو ایک جگہ نہ رکھا جائے۔

متعدد زخمیوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے ، آگ لگنے کی وجہ ابھی معلوم نہیں ہوسکی ہے اور اس حوالے سے تحقیقات جاری ہے ، دوسری جانب کویتی وزیرداخلہ نے عمارت کے مالک اور کمپنی کے مالک کی گرفتاری کا حکم دے دیا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.