یورپ میں سالانہ 27 لاکھ اموات کی ذمہ دار چار صنعتیں ہیں: عالمی ادارہ صحت

image

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے صحت نے یورپ میں سالانہ 27 لاکھ اموات کا ذمہ دار چار بڑی انڈسٹریوں کو ٹھہرایا ہے جس میں تمباکو، الکوہل اور فاسل فیول سمیت الٹرا پروسیسڈ فوڈ کی صنعت شامل ہے۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق یورپ کے لیے ادارہ برائے صحت (ڈبلیو ایچ او) کے ڈائریکٹر ہانز کلوگ نے جاری بیان میں کہا کہ ’یہ چار صنعتیں ہمارے خطے میں روزانہ کم از کم 7 ہزار اموات کا باعث ہیں۔‘

ڈبلیو ایچ او یورپ خطے میں وسطی ایشیا سمیت 53 ممالک شامل ہیں۔ 

ڈبلیو ایچ کی جانب سے جاری حالیہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ صنعتیں چھوٹی ملٹی نیشلز کی شکل اختیار کر گئی ہیں جس سے اب وہ سیاسی و قانونی سطح اثر و رسوخ رکھنے کے قابل ہو گئی ہیں اور عوامی مفادات کے ان تمام قواعد و ضوابط کو روکنے کی طاقت رکھتی ہیں جو ان کے منافع پر اثر انداز ہو سکیں۔

رپورٹ کے مطابق انڈسٹریز حربے استعمال کرتے ہوئے مارکیٹنگ سٹراٹیجی کے ذریعے لوگوں کا استحصال کرتی ہیں، صارف کو غلط معلومات فراہم کر کے بہکاتی ہیں اور اپنی مصنوعات کے فوائد سے مطلق غلط دعوے کرتی ہیں۔

’یہ حربے پچھلی صدی میں حاصل کردہ صحت عامہ کے فوائد کو خطرے میں ڈال رہے ہیں اور ممالک کو اپنے صحت کے اہداف تک پہنچنے سے روکتے ہیں۔‘

ڈبلیو ایچ او کے مطابق انڈسٹریوں کی جانب سے لابینگ دل، کینسر اور شوگر جیسے امراض سے نمٹنے کی کوششوں میں رکاوٹ پیدا کر رہی ہے۔

’یورپ میں تقریباً 60 فیصد نوجوان اور ہر تیسرا بچہ وزن کی زیادتی کا شکار ہے۔‘

2017 کے تازہ ترین اعداد و شمار سے معلوم ہوتا ہے کہ یورپ میں دل کی بیماری اور کینسر سے منسوب پانچ میں سے ایک موت غیر صحت بخش کھانے کی عادات کا نتیجہ تھی۔

ڈبلیو ایچ او نے ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ غیر صحت بخش مصنوعات کی مارکیٹنگ پر سخت قواعد و ضوابط عائد کریں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.